سہ ملکی سیریز کے اختتام پر وطن روانگی کے وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سکندر رضا نے کہا کہ ہمیں جس طرح محبت دی گئی، اس پر ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان شاءاللہ، ہم دوبارہ پاکستان آئیں گے۔

واضح رہے کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔

ابتدائی طور پر اس سیریز میں زمبابوے کی جگہ افغانستان نے شریک ہونا تھا، تاہم انڈیا کے دباؤ کے باعث افغان کرکٹ بورڈ نے سیاسی کشیدگی کا عذر بناتے ہوئے سیریز سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

بعد ازاں پی سی بی نے متبادل کے طور پر زمبابوے سے رابطہ کیا، جس پر زمبابوے کرکٹ بورڈ نے نہ صرف فوری رضامندی ظاہر کی بلکہ انتہائی کم وقت میں پاکستان کے دورے کے تمام انتظامات بھی مکمل کر لیے۔