اطلاعات کے مطابق 40 سالہ مائیکل اینرامو آج نائیجیریا کے شہر کادونا میں ایک دوستانہ فٹبال میچ کے دوران اچانک میدان میں گر پڑے۔
💔 HEARTBREAKING:
— Super Eagles Supporters Club (@official_esclub) April 24, 2026
Former Super Eagles striker Michael Eneramo has passed away at the age of 40 after collapsing on the pitch in Ungwan Yelwa, Kaduna, this Friday morning.
Early reports point to a suspected cardiac arrest five minutes into the second half of a local friendly… pic.twitter.com/1ZqpJ1QcIB
مائیکل اینرامو، جو اپنی جسمانی طاقت اور جارحانہ کھیل کے باعث دی ٹینک کے نام سے مشہور تھے اور انہوں نے میچ کا پورا پہلا ہاف بغیر کسی پریشانی کے کھیلا۔
تاہم دوسرے ہاف کے صرف پانچ منٹ بعد وہ بغیر کسی کھلاڑی سے ٹکرائے اچانک زمین پر گر گئے۔
مائیکل کو میدان میں فوری طبی امداد دی گئی اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔
ابتدائی طبی رپورٹس اور نائیجیرین فٹبال فیڈریشن کے مطابق ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔







