برازیل نے گروپ سی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 0-3 سے شکست دی۔ ونیسیئس جونیئر نے دو گول اسکور کیے جبکہ ماتھیوس کونیا نے ایک گول کیا۔ نیمار 76ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آئے۔

میچ کے بعد برازیل کے ہیڈ کوچ کارلو اینچیلوتی نے کہا کہ نیمار نے انجری سے واپسی کے لیے سخت محنت کی ہے اور وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اینچیلوتی کا کہنا تھا کہ نیمار کو کسی اضافی حوصلہ افزائی کی ضرورت نہیں کیونکہ برازیل میں ہر کوئی ان سے محبت کرتا ہے اور وہ اب بھی وہی جذبہ رکھتے ہیں جو ان کے نوجوانی کے دنوں میں تھا۔

34 سالہ نیمار اکتوبر 2023 میں گھٹنے کی سنگین انجری کے باعث طویل عرصے تک فٹبال سے دور رہے تھے۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے 20 منٹ کھیلتے ہوئے ایک شاٹ ہدف پر بھی لگایا۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026: اب تک کتنی ٹیمیں باہر ہو چکی ہیں؟

میچ کے بعد نیمار نے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور اپنی بیٹی سے ملاقات کی، جبکہ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں مداحوں نے ان کی واپسی کا بھرپور خیرمقدم کیا۔

برازیل کے شائقین کو امید ہے کہ نیمار کی واپسی ٹیم کو 2002 کے بعد پہلا ورلڈ کپ جیتنے میں مدد دے سکتی ہے۔