پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد میں ہوگی۔ اس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جب کہ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔
Pakistan squads announced for white-ball series
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 23, 2025
Details here ➡️ https://t.co/AcN1uUwdRm#PAKvSA
عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں، جب کہ بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبدالصمد کی واپسی ہوئی ہے۔ محمد حارث اور خوشدل شاہ ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔ ون ڈے اسکواڈ میں فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ کی واپسی ہوئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ہیں: سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق۔
ٹی ٹوئنٹی کے ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ہیں: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا۔







