جاری کردہ شیڈول کے تحت پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ون ڈے میچز 12 سے 16 مارچ کے دوران کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا 14 مارچ اور تیسرا 16 مارچ 2026 کو شیڈول ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی، جو مئی 2026 میں منعقد کی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ 8 مئی جبکہ دوسرا 16 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے چار مئی 2026 کو بنگلادیش روانہ ہوگی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے وینیوز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔






