برازیل کے ہیڈ کوچ کارلو اینسیلوٹی نے تصدیق کی ہے کہ 34 سالہ نیمار پنڈلی کی تکلیف سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے، جس کے باعث وہ ہفتے کو مراکش کی قومی فٹ بال ٹیم کے خلاف ہونے والے پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
اینسیلوٹی کے مطابق نیمار کا بحالی پروگرام جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ٹیم کی مکمل ٹریننگ میں شامل ہو جائیں گے۔ تاہم ان کی موجودہ فٹنس صورتحال کو دیکھتے ہوئے 20 جون کو ہیٹی کی قومی فٹ بال ٹیم کے خلاف میچ میں شرکت بھی تاحال غیر یقینی ہے۔
Em sua primeira Copa do Mundo, 2014, na partida que abriu o mundial, @neymarjr marcou dois gols contra a Croácia, dando o ponta pé inicial na sua jornada pela competição...
— Neymar Jr Site (@NeymarJrSite) June 11, 2026
Sua 4ª Copa do Mundo acaba de começar e estamos ansiosos para assisti-lo fazendo história mais uma vez.… pic.twitter.com/NYwIgWDz9c
برازیلی کوچ نے کہا کہ نیمار جلد واپسی کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں، ٹیم کو نہ صرف نیمار کی فنی مہارتوں کی ضرورت ہے بلکہ ان کا وسیع تجربہ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے رہنمائی کا کردار بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ نیمار 2023 کے بعد سے برازیل کی قومی ٹیم کے لیے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیل سکے، تاہم انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
برازیل کے تاریخ ساز گول اسکورر نیمار اب تک 128 بین الاقوامی مقابلوں میں 79 گول کر چکے ہیں، جب کہ رواں ایونٹ ان کے کیریئر کا چوتھا فیفا ورلڈ کپ ثابت ہو سکتا ہے۔






