پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے دو گول اسکور کیے، جب کہ افراز محمد اور سفیان خان نے ایک، ایک گول کیا۔ آسٹریا کی طرف سے کیلنر اور اسکوولز نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔
𝐅𝐮𝐥𝐥 𝐓𝐢𝐦𝐞: 𝐀𝐮𝐬𝐭𝐫𝐢𝐚 𝟐 - 𝟒 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧
— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) March 4, 2026
Pakistan finish the pool stage with a 100% win record and advance to the semi-finals of the FIH Hockey World Cup Qualifier in Ismailia, Egypt. 🇵🇰🏑🔥
📱Stream all the matches live on https://t.co/71D0pOpuZ8.#Hockey pic.twitter.com/SlK4y0AhTU
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی، ایڈہاک گورننس و مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی، اولمپین حسن سردار اور چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ میں ناقابلِ شکست کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور سیمی فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔






