پاکستانی ٹیم میں تین بار کے عالمی چیمپئن محمد آصف بھی شامل ہیں، جو اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ وہ براہِ راست راؤنڈ آف 48 میں شرکت کے اہل ہیں۔

موجودہ انڈر-17 عالمی چیمپئن محمد حسنین اختر بھی تجربہ کار کیوئسٹ اسجد اقبال کے ساتھ راؤنڈ آف 48 میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جب کہ شاہد آفتاب اور محمد سجاد راؤنڈ آف 64 میں اپنا سفر شروع کریں گے۔

شاہد آفتاب اور محمد سجاد، نوید کپاڈیہ کے ساتھ دو نومبر بروز اتوار دوحہ روانہ ہوں گے، جب کہ محمد آصف، اسجد اقبال اور حسنین اختر اپنے میچ شیڈول کے مطابق بعد میں سات نومبر کو دوحہ جائیں گے۔

پاکستان اسنوکر ٹیم کا تربیتی اور پریکٹس کیمپ جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری ہے، جہاں کھلاڑی صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مشق کر رہے ہیں تاکہ عالمی مقابلے کے لیے بھرپور تیاری کی جا سکے۔

اس سے قبل پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے رواں ہفتے چھ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی انتظامیہ کو امید ہے کہ قومی کیوئسٹ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کریں گے۔