ڈی وائے پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 338 رنز کا بڑا ہدف دیا، جسے انڈیانے 9 گیندیں قبل ہی پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انڈیا کی جانب سے ٹاپ آرڈر بیٹر جمیمہ راڈریگز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 127 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلی، جس میں 14 دلکش چوکے شامل تھے۔ ان کی اس اننگز نے انڈیاکو ورلڈ کپ ٹرافی کے ایک قدم اور قریب پہنچا دیا۔

کپتان ہرمن پریت کور نے بھی اہم کردار ادا کیا اور 89 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کے ہدف کے تعاقب کو آسان بنایا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیم گارتھ اور انابیل سدرلینڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، اوپنر فوبی لیچ فیلڈ نے صرف 93 گیندوں پر 119 رنز اسکور کیے، جس میں 17 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

آل راؤنڈر ایلس پیری نے 77 جبکہ ایشلے گارڈنر نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

انڈیا کی جانب سے شری چرانی اور دیپتی شرما نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل دو نومبر کو انڈیااور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔