آسٹریلیا کی جانب سے بیتھ مونے شاندار 109 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ الانا کنگ 51 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر پویلین لوٹیں۔دیگر بیٹرز میں کتپان ایلیسا ہیلی 20، کم گارتھ 11، فیبی لِچ فیلڈ 10، ایلیس پیری پانچ، ٹاہلیا مک گرا پانچ، اینابیل سندرلینڈ اور ایشلی گارڈنر ایک اور جورجیا ویرہم صفر کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے ناشرا سندھو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رامین شمیم اور فاطمہ ثنا نے دو دو جب کہ سعدیہ اقبال اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 114 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، پاکستانی کھلاڑیوں نے انتہائی مایوس کن کھیل کا آغاز کیا۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر بلے باز صدف اور مُنیبا علی کوئی خاص کارنامہ سرانجام دینے میں ناکام رہیں، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب تین اور پانچ رنز بنائے۔ان کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی روایتی انداز میں پاکستان ٹیم کی لائن لگ گئی، ایک بعد ایک کھلاڑی آتی گئی اور پویلین واپس لوٹتی چلی گئی۔
سدرہ امین نے کچھ مزاحمت دیکھانے کی کوشش کی مگر ان کا ساتھ دینے کے لیے کوئی ٹھہر نا پایا، انہوں نے 35 رنز بنائے اور پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہیں۔دیگر کھلاڑٖیوں میں فاطمہ ثنا اور رامین شمیم بالترتیب 11 اور 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نا ہوسکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا، کِم نے تین جب کہ میگن اور اینبل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے پاکستان نے اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں جیتا۔







