پروٹیز کی کپتان لورا وولوراڈٹ نے 143 گیندوں پر 169 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم 320 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 194 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
Halfway through the run chase! ⚡️#TheProteas Women have struck with a key wicket, shifting the pressure back onto England! 🇿🇦👏
— Proteas Women (@ProteasWomenCSA) October 29, 2025
England Women are 119/4 after 25 overs and still need 201 runs from 150 balls. 🏏#Unbreakable #CWC25 pic.twitter.com/OJ8C8iSXCl
ابتدائی تین بلے باز کھاتہ بھی نہ کھول سکے، تاہم مڈل آرڈر میں کپتان نیٹ سیور برنٹ نے 64 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، ایلس کیپسی نے 50 رنز جوڑے، جب کہ ڈینی وائٹ 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔
ابتدائی ناکامی کے بعد لوئر مڈل آرڈر بھی مزاحمت نہ کر سکا، اور پوری انگلش ٹیم 194 کے مجموعے پر ڈھیر ہو کر ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی میریزین کیپ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 20 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے۔
Complete BMT! 💪🔥
— Proteas Women (@ProteasWomenCSA) October 29, 2025
Captain Laura Wolvaardt delivers a sensational innings, putting the English bowlers under relentless pressure with skill and precision. 🇿🇦
A dominant display from #TheProteas Women s skipper! 👏🙆♂️#Unbreakable #CWC25 pic.twitter.com/lYr7Wuyvy8
کپتان لورا وولوراڈٹ نے اننگز کے آغاز سے ہی انگلش باؤلرز پر دباؤ برقرار رکھا، 20 چوکے اور 4 چھکے لگا کر میدان کے چاروں اطراف شاٹس کھیلتے ہوئے اپنی اننگز کو تاریخی بنایا۔
ان کے علاوہ تزمین برٹس نے 45، میریزین کیپ نے 42 اور کلوئی ٹریون نے 33 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے میں قیمتی اضافہ کیا۔
واضح رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو میزبان انڈیااور فیورٹ آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا،جب کہ میگا ایونٹ کی ٹرافی کے لیے فائنل دو نومبر کو ڈی وائے پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔







