رائے پور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔
انڈیا کی جانب سے رتوراج گائیکواڈ نے 105 اور ویرات کوہلی نے شاندار 102 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان کے ایل راہول 66 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
84 international centuries for Virat Kohli 🙇 pic.twitter.com/zubOhMwVXy
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 3, 2025
جواب میں جنوبی افریقا نے ایڈن مارکرم کی شاندار سنچری، جبکہ بریٹزکی اور بریویس کی نصف سنچریوں کی بدولت آخری اوور میں ہدف چھ وکٹوں پر حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکرم نے 110، بریٹزکی نے 68 اور بریویس نے 54 رنز بنائے، جب کہ کپتان باووما 46 رنز بنا سکے۔
اختتامی اوورز میں کاربن بوش نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 15 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 29 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔
SA flex their batting might in a record chase - the highest in ODIs against India & their third highest in the format🔥
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 3, 2025
Almost got there in Ranchi, no such problems in Raipur 👊
👉 https://t.co/IaMIjWzxBW | #INDvSA pic.twitter.com/10pcvPgqWx
یہ انڈیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں مشترکہ طور پر سب سے بڑا رن چیز ہے۔ اس سے قبل 2019 میں آسٹریلیا نے موہالی میں 359 رنز کا ہی ہدف حاصل کیا تھا۔
جنوبی افریقہ کی فتح کے بعد سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی، جب کہ فیصلہ کن تیسرا ون ڈے ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں ویرات کوہلی کی 52ویں سنچری کی بدولت انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دی تھی۔






