ویسٹ انڈیز میڈیا کے مطابق الزاری جوزف نے ڈیرن سیمی کے بیان کو متنازع اور سیاق و سباق سے ہٹ کر قرار دے دیا۔

ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف نے پاکستان کے خلاف سلیکشن کے باوجود سیریز کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

الزاری جوزف نے کہا کہ میری، ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔ دوسری بار اسٹریس فریکچر کے بعد میں کافی عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکا۔ میری دو ٹیسٹ میچز اور پانچ ون ڈے کھیلنے کی بات ہوئی تھی۔ میرا جسم ایک اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار نہیں تھا، اس لیے ڈیرن سیمی کا بیان متنازع اور سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ میں ایک پروفیشنل کھلاڑی ہوں اور ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتا ہوں، ڈیرن سیمی کی نہیں۔ میری کمر کے نچلے حصے میں انجری ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔