ایکس اکاؤنٹ پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ قومی ٹیم کو سیریز میں شاندار کارکردگی پر دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم کی محنت کو بھی سراہا، اور اسے کرکٹ کے متحد جذبے کی بہترین مثال قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ سری لنکن کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں۔ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد اور سیریز میں شرکت دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی اور مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی ہے۔






