لڑکوں کے بعد اب پاکستان اور انڈیا کی لڑکیاں کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پانچ اکتوبر کو یہ مقابلہ کولمبو میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوگا، جس میں شمولیت کے لیے قومی ویمنز ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی۔
آئی سی سی وویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کا میلہ تیس ستمبر سے سجنے جا رہا ہے، جب کہ ان دنوں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوم سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ ہوم سیریز کے دونوں میچز جنوبی افریقہ کی ویمنز جیت چکی ہے۔ سیریز کا آخری میچ آج لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے تمام میچز سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول ہیں۔ ورلڈکپ کا آغاز پاکستان ٹیم دو اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ 2025: کیا پاکستان فائنل تک رسائی حاصل کر پائے گا؟
پاکستان کا دوسرا میچ روایتی حریف انڈیا کے ساتھ پانچ اکتوبر، تیسرا میچ آسٹریلیا کے ساتھ آٹھ اکتوبر اور چوتھا میچ انگلینڈ کے ساتھ 15 اکتوبر کو شیڈول ہے۔
پانچویں میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم اور نیوزی لینڈ ویمنز 18 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ 21 اکتوبر کو ساؤتھ افریقا کے خلاف کھیلے گی، جب کہ آخری میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا سے رکھا گیا ہے۔







