ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ سپر 8 مرحلے میں بروز ہفتہ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم  میں کھیلا جانا تھا، میچ کے دوران بارش جاری رہی اور کھیل نہ ہوسکا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا۔ 

اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز کھیل جاتی تو میچ منسوخ نہ ہوتا، میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

پاکستان میٹرز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اگلے میچز ٹف ہوں گے، پاکستان کو اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے دونوں میچز جیتنے ہوں گے۔ 

اگر نیوزی لینڈ کو دیکھا جائے تو کیوی ٹیم کو بھی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو سیمی فائنل کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔