یہ فیصلہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی تحقیقات کے بعد کیا گیا، جن میں یہ ثابت ہوا کہ کئی کھلاڑیوں نے آپریشن جاسمین کے دوران ممنوعہ ادویات (ڈوپنگ) استعمال کیں۔
پابندی کا شکار ہونے والوں میں کھلاڑی شرجیل بٹ، عبد الرحمن، غلام مصطفیٰ، فرحان مجید جبکہ عہدیداروں میں حافظ عمران بٹ (سابق صدر)، عرفان بٹ (کوچ) اور وقاص اکبر (کوچ) شامل ہیں۔
ISLAMABAD, Nov 03 (APP):The Pakistan Sports Board (PSB) has announced bans on multiple athletes and officials associated with the Pakistan Weightlifting Federation (PWF), #Pakistan #PSB #Weightlifting #AntiDoping #WADA #SportsIntegrity pic.twitter.com/vEkbpsOk9x
— APP (@appcsocialmedia) November 3, 2025
پی ایس بی کے مطابق، ان کھلاڑیوں اور کوچز پر ان کی بین الاقوامی پابندی کی مدت کے دوران کسی بھی کھیل سے وابستہ سرگرمی میں حصہ لینے پر مکمل پابندی رہے گی۔
عہدیداروں کو چار سال کے لیے تمام کھیلوں کی سرگرمیوں سے معطل کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے۔
یہ کارروائی 2021 میں شروع ہونے والے ان واقعات کے بعد کی گئی، جب کئی کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کی کوشش کی یا ان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ ان معاملات پر کھیلوں کی ثالثی عدالت نے بھی فیصلے کو برقرار رکھا۔
ترجمان پی ایس بی کے مطابق، پابندی والے افراد اپنی نااہلی کے خاتمے تک کسی بھی کھیلوں کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
فیصلے کی کاپیاں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی، اولمپک کونسل آف ایشیا، انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن، ایشین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن ، واڈا، آئی ٹی اے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی بھیجی گئی ہیں۔







