جمعے کو میرپور میں کھیلے جا رہے اس میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن مرزا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آج کے میچ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ مسٹری اسپنر ابرار احمد کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ بنگلہ دیش نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
واضح رہے کہ اسی میدان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔ اس میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا تھا۔
پہلے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا کے سامنے بے بس دکھائی دی اور صرف 114 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ناہید رانا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
جواب میں بنگلہ دیش کے بیٹرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 16 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
دونوں ٹیموں کے سکواڈ درج ذیل ہیں:
پاکستان: صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، شامل حسین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، حسین طلعت، عبدالصمد، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان) اور حارث رؤف۔
بنگلہ دیش: سیف حسن، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، لٹن داس (وکٹ کیپر)، مہدی حسن مرزا (کپتان)، توحید ہردوئے، عفیف حسین، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن اور ناہید رانا۔







