پاکستان جنوبی افریقہ ویمنز ون ڈے سیریز میں پاکستان کلین سویپ سے بچ گیا، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آخری مقابلے میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹیم کی لاج رکھ لی۔
پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 31ویں اوور میں ہدف حاصل کیا، پاکستان کی جانب سے شاندار بلے بازی کی گئی۔
اوپنر مُنیبا علی نے 44 رنز کی اننگ کھیلی، جب کہ سدرہ امین ناقابل شکست رہتے ہوئے 50 رنز جوڑے، کپتان فاظمہ اور اوپنر عمیما صفر اور ایمان دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
جنوبی افریقہ کی نانکولولکو ملبہ اور نادین ڈی کلرک دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہیں۔
اس سے قبل آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلے کیا، بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 26 اوورز میں 115 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈٹ 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں، دیگر کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نا ہوسکیں۔
یہ بھی پڑھیں : کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال: پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی
پاکستان کی جانب سے انتہائی عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا، نشرہ سندھو نے شاندار گیند بازی کی انہوں نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے ساتھ ہی وہ تیسری پاکستانی کھلاڑی بن گئیں جو ون ڈے کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
دیگر گیند بازوں میں عروب شاہ دو، ڈینا بیگ اور عمیما ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہیں۔
واضح رہے کہ ون ڈے سریز میں پاکستان کو ایک دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں یہ سریز جنوبی افریقہ کے نام رہی۔







