پی سی بی کے مطابق ٹکٹس کی رقم وہی طریقہ استعمال کرتے ہوئے واپس کی جائے گی جس کے ذریعے ادائیگی کی گئی تھی، جن میں ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، جازکیش اور ایزی پیسہ شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق رقم کی واپسی کا عمل 30 مارچ 2026 سے شروع ہوگا اور اسے 15 ورکنگ دنوں میں مکمل کرنے کی توقع ہے۔ ٹکٹ ہولڈرز کو ریفنڈ کے لیے کسی قسم کی درخواست دینے یا اضافی کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ یہ عمل خودکار طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹس کی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2026
Read more: https://t.co/pTlYT4KM6S#HBLPSL11 | #NewEra pic.twitter.com/WBkuswdUhL
پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ اگر مقررہ مدت سے زیادہ تاخیر ہو تو ٹکٹ ہولڈرز اپنے متعلقہ بینک یا ادائیگی کے پلیٹ فارم سے رابطہ کریں۔ تاہم، مختلف بینکوں اور سروس فراہم کنندگان کے باعث رقم کی واپسی کے وقت میں معمولی فرق ممکن ہے۔
مزید معلومات یا کسی بھی سوال کی صورت میں ٹکٹ ہولڈرز پی سی بی کے فراہم کردہ ای میل ایڈریس ticketing.psl@pcb.com.pk پر رابطہ کر سکتے ہیں۔







