فائنل میں سہیل عدنان نے چینی حریف کو 11-7، 11-9 اور 11-7 سے شکست دی اور عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران بھی پاکستانی کھلاڑی کی کارکردگی قابلِ تحسین رہی۔
پاکستان کی انڈر 15 اسکواش میں بڑی کامیابی
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 1, 2026
پاکستان کی انڈر 15 اسکواش ٹیم نے ایک اور عالمی اعزاز جیت کر قومی پرچم بلند کیا
محمد سہیل عدنان نے اسکواش فائنل میں چین کے یوان شی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی
سہیل عدنان نے فائنل میں چینی حریف کو11-7، 11-9 اور 11-7 سے شکست دے کر… pic.twitter.com/WXrgjuF5Rk
اس سے قبل کوارٹر فائنل میں محمد سہیل عدنان نے انڈیا کے ابھاد سنگھ کو 11-3، 11-9 اور 11-4 سے عبرتناک شکست دی، جب کہ ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں بھی وہ انڈین کھلاڑی کو ہرا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد سہیل عدنان ماضی میں جنوبی کوریا میں ہونے والی 32ویں ایشین انڈر 13 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے بھی فاتح رہ چکے ہیں۔ محمد سہیل عدنان کی مسلسل کامیابیاں پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے خوشگوار ثمرات ہیں، جو مستقبل میں پاکستانی اسکواش کے روشن امکانات کی عکاسی کرتی ہیں۔







