تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز 23 جنوری سے 31 جنوری تک لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب صورتحال بدلتی دکھائی دے رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2026 میں شیڈول اٹلی ونٹر گیمز، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور دیگر بین الاقوامی اسپورٹس ایونٹس کے باعث ساؤتھ ایشین گیمز کا انعقاد اب ممکنہ طور پر 2027 میں ہوگا۔
تاہم گیمز کے مستقبل سے متعلق باضابطہ اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ آخری بار 2019 میں نیپال نے ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کی تھی، جس کے بعد کورونا اور دیگر وجوہات کے باعث یہ ایونٹ مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔






