ڈھاکا میں جاری تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد مات دی۔

پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو، دو گول اسکور کیے، جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول داغا۔

بنگلادیش کی جانب سے حذیفہ اور امیرالسلام نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر جب کہ تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

تین میچوں کی یہ سیریز جیتنے والی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ بنائے گی۔