تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 96 رنز ہی بنا سکی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس آخری میچ میں ایک بار پھر پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔
SERIES SWEEP SECURED OVER AUSTRALIA 🇵🇰💪🇦🇺#PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/3dg3y0ynF2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
پاکستان کی جانب سے اوپنر بلے باز صائم ایوب 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ شاداب خان نے 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست نصف سنچری اسکور کی۔
آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشوئیس نے دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ میتھیو کوہنمان، میتھیو شورٹ، کوپر کونولی اور کیمرون گرین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Perfect start to the second innings ⚡@iShaheenAfridi and @mnawaz94 causing havoc early for the Aussie batters 🎯
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/kCxaGKi8SY
جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے مڈل آرڈر میں گرین اور اسٹونس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ اسپن بولرز نے کینگروز کو مکمل طور پر جکڑے رکھا۔ محمد نواز نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میچ کا رخ یکطرفہ بنا دیا، جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے دو اور نسیم شاہ اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ابتدائی دو میچز جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کر لی تھی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دی، جب کہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے 90 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔







