اسلام آباد میں ہونے والی کاوا سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلا دیش نے ازبکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
PAKISTAN ARE THE CENTRAL ASIAN CHAMPIONS! 🇵🇰 🏆
— Volleytrails (@volleytrails) July 29, 2026
A dominant, flawless run from start to finish! Pakistan swept 🇧🇩 Bangladesh in straight sets (25-20, 25-16, 25-20) in Islamabad to claim the CAVA Men’s Volleyball Championship title.
Congratulations! 👏#CAVAChampionship… pic.twitter.com/2kaaMZRW7J
دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 3-0 سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے 25-20، 25-16 اور 25-20 سے تینوں سیٹس جیت کر شاندار کامیابی حاصل کی۔






