نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز بنا کر زمبابوے کو 345 رنز کا ہدف دیا، جو اس میدان کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔
اوپنرز گل فیروزہ اور صدف شمس نے ایک بار پھر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 189 رنز کی شراکت قائم کی۔ گل فیروزہ نے 95 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنا کر اپنی پہلی سنچری مکمل کی، تاہم وہ اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئیں۔
Record-breaking win seals the series for Pakistan! 🏏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 6, 2026
A mammoth 206-run victory, firing with both bat and ball 💪#PAKWvZIMW | #BackOurGirls pic.twitter.com/4Z0XpYEB1R
پاکستان کی دوسری وکٹ 237 رنز پر گری جب صدف شمس نے 112 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا دی۔
دیگر بیٹرز میں عالیہ ریاض نے 14 گیندوں پر 27 رنز بنائے، جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے 13 گیندوں پر 25 رنز اسکور کیے۔ سدرا امین 59 اور عائشہ ظفر 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
جواب میں زمبابوے کی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی دو وکٹیں 9 رنز پر گر گئیں۔ کرسٹین اور کیلے اینڈریا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔ رن یارو نے 33 رنز کے ساتھ مزاحمت کی، جبکہ کیلس اینڈی ہالو نے 32، بیلوڈ بیزا نے 29 اور لنڈو کوہلی نے 20 رنز بنائے۔
زمبابوے کی پانچ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئیں جبکہ سات بیٹرز دہائی کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رامین شمیم، مومنہ ریاست اور سیدہ عروب شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈائنا بیگ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
گل فیروزہ کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔







