یارکشائر انتظامیہ کے مطابق کرس گرین رواں سیزن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے، جس کے باعث انہیں ٹیم سے باہر ہونا پڑا۔ ان کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شاداب خان جمعے کو لیسٹر شائر کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے اور یارکشائر کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پٹھیں:ایرانی فٹبال ٹیم کو میچ سے دو روز قبل امریکا میں داخلے کی اجازت مل گئی

پاکستانی آل راؤنڈر کی شمولیت سے یارکشائر کو بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں مزید مضبوطی ملنے کی توقع ہے، جبکہ شائقین بھی شاداب خان کی کاؤنٹی کرکٹ میں واپسی کے منتظر ہیں۔