ذرائع کے مطابق شاہ زیب خان نے فلپائن، چین اور قازقستان کے مضبوط حریفوں کے خلاف شاندار فتوحات حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ ایونٹ سعودی عرب میں ہونے والے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 2026 کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔
شاہ زیب خان ایشین چیمپئن شپ اور ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ بھی رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے امید ظاہر کی ہے کہ شاہ زیب خان فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر قومی پرچم بلند کریں گے۔






