پاکستان کے 169 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم زیادہ کھل کر نہیں کھیل سکی اور 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 146 رنز بناسکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 36 اور بارلیٹ نے 34 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور میچ کی پہلی ہی گیند پر صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ ایک وکٹ گرنے کے بعد صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور دلکش شاٹس کھیلتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔
Spinners shine with a disciplined show 💫
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2026
Pakistan secure a comfortable 22-run win over Australia in the first T20I 👏#PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/gJYudwmvm6
تاہم مجموعی اسکور 74 رنز تک پہنچنے پر صائم ایوب 40 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سلمان علی آغا 39، بابر اعظم 24، فخر زمان 10، عثمان خان 18، شاداب خان ایک، جب کہ شاہین آفریدی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
محمد نواز 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 24 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں، جب کہ بارٹلیٹ اور بیئرڈمین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ اس فتح کے ساتھ گرین شرٹس کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔







