نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق، پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی اور سعودی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ یاسر المصحال نے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

ذرائع کے مطابق، معاہدے کے تحت کوچ ڈیولپمنٹ، خواتین فٹ بال اور یوتھ فٹ بال پر کام کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان کھلاڑیوں کے تربیتی ایکسچینج پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔

معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ تربیتی کیمپوں کا انعقاد کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کی مہارت اور تجربہ بڑھایا جا سکے۔

پی ایف ایف حکام کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان میں فٹ بال کے معیار کو بہتر بنانے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مواقع فراہم کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ 

سعودی فٹ بال فیڈریشن نے بھی اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ فٹ بال کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

یہ شراکت نہ صرف دونوں ممالک کے اسپورٹس تعلقات کو مضبوط کرے گی بلکہ خطے میں فٹ بال کی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔