نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے 36ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81 رنز کا ہدف ساتویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یونائیٹڈ کی جانب سے محسن ریاض 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ڈیوون کونوے صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سمیر منہاس اور کپتان شاداب خان بالترتیب 27 اور 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم 16ویں اوور میں 80 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
Islamabad United register a convincing victory over Hyderabad Kingsmen!#HBLPSL11 | #NewEra | #HKvIU pic.twitter.com/M1Fn7E98Ji
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 24, 2026
کنگز مین کی جانب سے عثمان خان 25 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے، جبکہ آصف محمود اور صائم ایوب نے 12، 12 رنز بنائے۔ عرفان خان 9، کپتان مارنس لبوشین 5، گلین میکسویل 1 اور حنین شاہ 1 رن بنا سکے، جبکہ معاذ صداقت، حسن خان اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن، شاداب خان اور عماد وسیم نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سلمان مرزا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔







