پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی، جبکہ فزیکل ٹکٹس 28 اپریل سے مقررہ کوریئر سینٹرز پر صبح 10 بجے سے دستیاب ہوں گے۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 1500 روپے، فرسٹ کلاس 2000 روپے، پریمئم 4000 روپے، وی آئی پی 6000 روپے اور وی آئی پی فرسٹ اینڈ 8000 روپے رکھا گیا ہے۔ وی وی آئی پی نیو پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 10 ہزار روپے جبکہ گیلری کے ٹکٹ 12 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ فائنل کے موقع پر شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی اور میچ سے قبل ایک خصوصی اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

پی سی بی نے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اور داخلے کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ کے آغاز سے کم از کم ساڑھے 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔