لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں حیدرآباد کنگز مین کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دی اور اپنی ٹیم کو بڑا اسکور بنانے کی ہدایت کی۔

ملتان سلطانز کے خلاف اس میچ کے لیے حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت حماد اعظم کی جگہ شرجیل خان جبکہ عاکف کی جگہ محمد علی کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کنگز مین کو ایونٹ میں اب تک اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ ملتان سلطانز نے اب تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔