ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 پانچ مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی، جہاں مجموعی طور پر 39 دنوں میں 44 میچز منعقد کیے جائیں گے۔ ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی اور ٹورنامنٹ سنگل لیگ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں ہر ٹیم کو کم از کم 10 میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔

ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں 28 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات: سندھ حکومت نے مسئلے کی سنگینی تسلیم کرلی

مزید بتایا گیا ہے کہ سپر فور مرحلے میں ہر ٹیم 3 میچز کھیلے گی اور اس مرحلے میں مجموعی طور پر 12 میچز ہوں گے۔ سپر فور مرحلے کے اختتام پر دونوں گروپس کی ٹاپ 2 ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔

  پی ایس ایل 11 کے فارمیٹ کو مزید مسابقتی بنانے کے لیے اس بار مرحلہ وار نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس سے شائقین کو زیادہ دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔