حیدر آباد کنگزمین نے ایلیمینیٹر ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار فائنل تک رسائی حاصل کی، جبکہ پشاور زلمی نے کوالیفائر میں اسی ٹیم کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

فائنل سے قبل شاندار اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس پیش کریں گے، جبکہ آتش بازی کا مظاہرہ بھی تقریب کا حصہ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فائنل کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، جس میں شائقین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

بورڈ نے شائقین کے لیے داخلے کے خصوصی انتظامات بھی جاری کیے ہیں، جن کے تحت مختلف گیٹس کے ٹکٹ ہولڈرز کو مخصوص راستوں سے اسٹیڈیم آنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ کہا گیا ہے کہ شائقین شام ساڑھے چھ بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ ڈالر جبکہ رنر اپ کو دو لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا، جبکہ اضافی انعامی رقم کے تحت چیمپیئن کو مزید پانچ لاکھ اور رنر اپ کو تین لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔