پی ایس ایل 11 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 182 رنز کا ہدف دیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ڈیوڈ وارنر اور محمد وسیم نے کیا، تاہم محمد وسیم کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، جب کہ کپتان ڈیوڈ وارنر نے 35 رنز بنائے۔
Innings Break at the Gaddafi Stadium.#HBLPSL11 | #NewEra pic.twitter.com/QCfmTOifTh
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 27, 2026
دیگر بلے بازوں میں سلمان علی آغا نے 22، سعد بیگ نے 30، اعظم خان نے 14، خوشدل شاہ نے 12 اور شاہد عزیز نے 8 رنز اسکور کیے۔ معین علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 رنز بنائے، جب کہ حسن علی 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد دانیال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، الراضی جوزف نے دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ عثمان طارق اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے والی لاہور قلندرز نے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کو 69 رنز سے شکست دی تھی۔







