قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

راولپنڈی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل 65 اور سیم بلنگز 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے تین، جب کہ خوشدل شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 198 رنز کا مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ وارنر نے 50، جب کہ اعظم خان نے 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

اس کامیابی کے ساتھ کراچی کنگز نے ایونٹ میں اپنی مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی ہے اور ٹیم تاحال ناقابلِ شکست ہے۔