قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ بارش کے باعث میچ کو 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ایشٹن ٹرنر نے کہا کہ ہماری بیٹنگ لائن اچھا پرفارم کر رہی ہے اور ہم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل اکرم اور محمد اسماعیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ روبن ہارمر اور آصف علی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ٹاس جیتتے تو وہ پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرتے، تاہم پچھلے میچ میں اچھا کھیلنے کے باوجود بدقسمتی سے نتیجہ ان کے حق میں نہیں آیا۔






