یہ واقعہ جمعرات کو راولپنڈی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔
PHADDA IN THE PSL BETWEEN AMIR AND FAHEEM pic.twitter.com/EYDTFtYrnO
— PCT Replays 2.0 (@ReplaysPCT) April 23, 2026
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے دوران راولپنڈی کے فاسٹ بولر محمد عامر نے 17ویں اوور میں فہیم اشرف کو آؤٹ کیا۔
فہیم اشرف کے آؤٹ ہوتے ہی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے اور لفظی تکرار شدت اختیار کر گئی۔
تاہم میدان میں موجود دیگر کھلاڑی فوری طور پر بیچ بچاؤ کے لیے آگے بڑھے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچاتے ہوئے معاملہ ختم کرا دیا۔







