قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 226 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
Comfortably done. 👏🏼
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 1, 2026
Multan Sultans chase it down with six wickets in hand.#HBLPSL11 | #NewEra | #MSvHK pic.twitter.com/AjTRwmlKRy
ملتان سلطانز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 106 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، جب کہ عرفات منہاس 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
دیگر بلے بازوں میں اسٹیو اسمتھ 46، شان مسعود 29، جوش فِلپ 9 اور کپتان ایشٹن ٹرنر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب نے دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ مہیش ٹھیکشانا اور حسن خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز اسکور کیے۔
📸 from the first innings at the Gaddafi Stadium.#HBLPSL11 | #NewEra | #MSvHK pic.twitter.com/98KCLvTnM2
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 1, 2026
کنگز مین کی جانب سے معاذ صداقت 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ شرجیل خان نے 51 رنز کی برق رفتار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب 27، عثمان خان 25، سید سعد علی 23 اور کپتان مارنس لبوشین 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ عرفان خان 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ایشٹن ٹرنر، پیٹر سڈل اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
میچ کے لیے حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، جن کے تحت حماد اعظم کی جگہ شرجیل خان اور عاکف کی جگہ محمد علی کو شامل کیا گیا۔






