قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور راولپنڈی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
Multan Sultans seal a commanding seven-wicket victory as they surmount the 183-run target with 22 balls to spare. #HBLPSL11 | #NewEra | #MSvRP pic.twitter.com/S8YNQthkQ6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 6, 2026
راولپنڈی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کا ساتھ دیتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز جوش فلپ نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 30 گیندوں پر 56 رنز اسکور کیے۔
اننگز کے اختتام پر شان مسعود 27 اور کپتان ایشٹن ٹرنر 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، یوں ملتان سلطانز نے 186 رنز بنا کر ہدف 16ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
Multan Sultans are 110/1 in 10 overs.#HBLPSL11 | #NewEra | #MSvRP pic.twitter.com/gjDon8Tb7m
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 6, 2026
راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر نے دو، جب کہ محمد عامر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل راولپنڈیز کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔ کپتان محمد رضوان 19 رنز بنا کر عرفات منہاس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، جبکہ یاسر خان صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مشکل صورتحال میں سیم بلنگز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 56 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جب کہ کامران غلام نے 35 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے میں اہم کردار ادا کیا، تاہم وہ فیصل اکرم کا شکار بنے۔
ملتان سلطانز کے باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ فیصل اکرم نمایاں رہے، جنہوں نے ڈیرل مچل، عبداللہ فضل اور آصف آفریدی سمیت اہم وکٹیں حاصل کیں۔
عرفات منہاس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔







