ایونٹ کے آغاز سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی اور اپنی ٹیموں کی تیاریوں کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔

حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ تمام کھلاڑی جلد ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہو جائیں اور ایک مضبوط ٹیم کی صورت میں میدان میں اتریں۔

راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار ٹورنامنٹ ہوگا اور تمام ٹیمیں بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گی۔

ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان آ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور ان کی ٹیم بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز ایک متوازن اور مضبوط ٹیم ہے، جس میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 2026 کا افتتاحی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان مقابلہ ہوگا۔