نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 155 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 71 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد حارث 35 اور کوشل مینڈس 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ آئرون ہارڈی 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل اور الزاری جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 154 رنز بنا کر اپنی تمام وکٹیں گنوا دیں۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ رائلی روسو 26، خواجہ نافع 20، کپتان سعود شکیل 16، ٹام کرن 15، الزاری جوزف 6، جہانداد خان 6، احسن علی 4 اور عثمان طارق 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد باسط نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔