لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹ پر 128 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 33 اور حسیب اللہ نے 28 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔
کراچی کنگز کی جانب سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ٹیم کی جانب سے محمد وسیم نے 38 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ سعد بیگ اور معین علی نے 18، 18 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
Karachi Kings seal a low-scoring thriller getting over the line with four wickets in hand and three balls to spare!#HBLPSL11 | #NewEra | #LQvKK pic.twitter.com/BEqNiARmh2
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 29, 2026
لاہور قلندرز کی پلیئنگ 11 میں محمد نعیم، فخر زمان، عبداللہ شفیق، پرویز حسین، حسیب اللہ، سکندر رضا، اسامہ میر، شاہین آفریدی، حارث رؤف، مستفیض الرحمان اور عبید شاہ شامل تھے۔
کراچی کنگز کی پلیئنگ 11 میں ڈیوڈ وارنر، محمد وسیم، سلمان آغا، سعد بیگ، معین علی، خوشدل شاہ، اعظم خان، عباس آفریدی، حسن علی، ایڈم زمپا اور میر حمزہ شامل تھے۔






