پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق روایتی ڈرافٹ سسٹم کی جگہ اب نیلامی (آکشن) پر مبنی ماڈل متعارف کرا دیا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت فرنچائزز ہر کیٹیگری سے آٹھ کھلاڑیوں کے بجائے صرف ایک ایک کھلاڑی کو برقرار رکھ سکیں گی، جبکہ باقی کھلاڑیوں کا انتخاب نیلامی کے ذریعے کیا جائے گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 11 کے لیے اپنے کپتان شاداب خان کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے، جب کہ فاسٹ بولر سلمان ارشاد کو گولڈ اور جنوبی افریقہ کے بیٹر اینڈریز گوس کو سلور کیٹیگری میں ٹیم کا حصہ برقرار رکھا گیا ہے۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ری ٹین کیا ہے۔ تاہم لاہور قلندرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری سے سلمان مرزا، گولڈ کیٹیگری سے زمان خان، جہانداد خان، آصف آفریدی اور آصف علی کو ریلیز کر دیا ہے۔ اسی طرح سلور کیٹیگری سے محمد اخلاق اور محمد عازب کو بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری سے حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کرتے ہوئے ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، گولڈ کیٹیگری میں سکندر رضا اور سلور کیٹیگری میں محمد نعیم کو برقرار رکھا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 11 کے لیے اپنی ری ٹینشنز کا اعلان کرتے ہوئے پلاٹینم کیٹیگری میں ابرار احمد کو برقرار رکھا ہے۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عثمان طارق، گولڈ کیٹیگری میں حسن نواز اور ایمرجنگ کیٹیگری میں حسین کو ری ٹین کیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری سے محمد عامر اور فہیم اشرف کو ریلیز کر دیا، جب کہ ڈائمنڈ کیٹیگری سے سعود شکیل اور محمد وسیم جونیئر کو بھی ریلیز کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گولڈ کیٹیگری سے خرم شہزاد، حسیب اللہ خان، خواجہ نافع، دانش عزیز اور ایمرجنگ کیٹیگری سے محمد ذیشان کو بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 11 کے لیے پشاور زلمی نے اپنے کپتان بابر اعظم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Core secured 🔐
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 3, 2026
The #KingsSquad starts strong as we present our top 4⃣ retentions for HBL PSL 11! 💙❤ pic.twitter.com/CHOZLlGE5E
دوسری جانب کراچی کنگز نے فاسٹ بولر حسن علی کو پلاٹینم اور عباس آفریدی کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔ آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو گولڈ کیٹیگری میں شامل رکھا گیا ہے، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ ایمرجنگ کیٹیگری میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
مواضح رہے کہ ملتان سلطانز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی میں زیرو ری ٹینشنز اور مکمل 16 لاکھ امریکی ڈالرز کے ساتھ پرسیوکرےگی۔
Multan Sultans will enter the #HBLPSL Players Auction with Zero Retentions and a full USD 1.6m in the purse. #NewEra
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 3, 2026
ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز نے کسی بھی کیٹیگری میں کوئی کھلاڑی برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث فرنچائز نیلامی کے عمل میں سب سے زیادہ مالی گنجائش کے ساتھ شریک ہوگی۔
یہ تمام اعلانات 11 فروری کو ہونے والی کھلاڑیوں کی پہلی تاریخی نیلامی (آکشن) سے قبل سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا 11واں سیزن 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق دو نئی شامل ہونے والی ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کو آکشن سے قبل ری ٹین رکھنے کی آخری تاریخ 6 فروری مقرر کی گئی ہے۔







