نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 222 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 151 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
یونائیٹڈ کی جانب سے سمیر منہاس 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔محسن ریاض 25، عماد وسیم 22، ڈیوون کانوے20، حیدر علی 8، کرس گرین 8، کپتان شاداب خان 6، سلمان مرزا 5، مارک چیپمین 4 اور فہیم اشرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3 جبکہ محمد باسط اور سفیان مقیم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مائیکل بریسویل اور خرم شہزاد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Clinical all-round display from Peshawar Zalmi led from the front by skipper Babar Azam's century sees them storm into the HBL PSL 11 final 🥳#HBLPSL11 | #NewEra | #PZvIU pic.twitter.com/Tlw02iyDSm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 28, 2026
اس سے قبل پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز اسکور کیے۔
زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 103 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 41، محمد حارث 35، ایرون ہارڈی 20، مائیکل بریسویل 2، عبدالصمد 0 اور فرحان یوسف 0 کے افرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
خرم شہزاد اور افتخار احمد بالترتیب 4 اور 3 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر پویلین لوٹے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 اور رچرڈ گلیسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان مرزا اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی







