ٹیم کی جانب سے شیئر کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ انتظار ختم ہوا اور ایک نئی طاقت اُبھر رہی ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ٹیم کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی متعارف کرا دیے گئے ہیں۔
فرنچائز کے مالک نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے سفر کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس پوسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ کو بھی ٹیگ کیا گیا۔
سیالکوٹ کی یہ ٹیم پی ایس ایل میں شامل ہونے والی ان دو نئی ٹیموں میں سے ایک ہے جو حال ہی میں نیلامی کے ذریعے فروخت کی گئی تھیں۔ نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد لیگ اب چھ کے بجائے آٹھ ٹیموں پر مشتمل ہو گئی ہے۔
اسلام آباد کے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والی نیلامی میں ساتویں ٹیم ایک ارب 75 کروڑ روپے جبکہ آٹھویں ٹیم ایک ارب 85 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔
ساتویں ٹیم ایف کے ایس گروپ نے خریدی جس کا تعلق حیدرآباد سے ہوگا، جبکہ آٹھویں ٹیم کے لیے سب سے زیادہ بولی او زی ڈیولپرز نے دی جو سیالکوٹ کی فرنچائز بنی۔
پی ایس ایل سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہوگا۔







