پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر دنیا کے پانچ براعظموں سے تعلق رکھنے والی 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر اپنی بڈز جمع کرائیں۔ بڈرز کا تعلق امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان سے ہے، جو پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا ثبوت ہے۔
بیان کے مطابق بڈنگ کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا، جس کے بعد ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو اوپن کمپیٹیشن کے ذریعے دو نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع ملے گا۔
12 Parties file Bids for Two New Pakistan Super League Teams
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 24, 2025
Details here ➡️ https://t.co/Ce6opFhCNu#HBLPSL
اوپن بڈنگ کا یہ اہم مرحلہ آٹھ جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پورا عمل شفاف، منصفانہ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا، تاکہ پاکستان سپر لیگ کی توسیع اور ترقی کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔






