اس حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق اس وقت پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں شامل ہیں، جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشاور زلمی، ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز شامل ہیں۔ دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے لیگ مزید توسیع کی جانب بڑھے گی۔
پی سی بی نے فرنچائز رائٹس کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی پاکستان سپر لیگ کے مالی و کمرشل ڈھانچے میں نئی جہتیں شامل ہونے کی توقع ہے۔
پی ایس ایل میں وہلیوشن مکمل
— صحرانورد (@Aadiiroy2) November 14, 2025
ان چھ ٹیموں میں سے دو ٹیمیں شامل ھونگی۔
فیصل آباد
حیدرآباد
سیالکوٹ
گلگت
مظفرآباد
راولپنڈی pic.twitter.com/05azq2kKz0
دوسری جانب پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کی ویلیوایشن کا عمل مکمل کر لیا ہے اور ٹیموں کو 10 سالہ نئے معاہدوں کی پیشکش بھی کر دی ہے۔ فرنچائزز کو اپنے فیصلے سے مقررہ مدت میں بورڈ کو آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ایک چارٹرڈ فرم نے نئی شامل کی جانے والی دو فرنچائزز کی ممکنہ مالیت بھی طے کر دی ہے، جس کے بعد نئی ٹیموں کی فروخت کا ٹینڈر جلد جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کی ویلیو ایشن مکمل کر لی، نئی فیس کے ساتھ دس سالہ معاہدوں کی پیشکش
ذرائع کے مطابق ممکنہ نئی ٹیموں میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل ہو سکتے ہیں۔ پی سی بی نے اس عمل میں فرنچائز مالکان کے ساتھ باہمی احترام اور تعاون کی بنیاد پر روابط برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔







