قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے ناک آؤٹ میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے 160 رنز کا ہدف 15.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
کنگز مین کی جانب سے معاذ صداقت 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ عثمان خان نے بھی 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ صائم ایوب 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ کپتان مارنس لبوشین 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور اسٹیون اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Hyderabad Kingsmen are through to the Eliminator 2, while Multan Sultans campaign comes to an end in the HBL PSL 11
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 29, 2026
A disciplined bowling effort followed by Maaz Sadaqat and Usman Khan s fifties lead the Kingsmen to the 160-run target.#HBLPSL11 | #NewEra | #MSvHK pic.twitter.com/yhrSSo10TL
اس سے قبل، حیدرآباد کنگز مین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے شان مسعود کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
سلطانز کی جانب سے شان مسعود 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دیگر بلے بازوں میں محمد نواز 18، صاحبزادہ فرحان 15، اسٹیون اسمتھ 13، کپتان ایشٹن ٹرنر 9، پیٹر سڈل 9، جوش فلیپی 6، فیصل اکرم 4، محمد عمران 2 اور عرفات منہاس 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کنگز مین کی جانب سے عاکف جاوید، حنین شاہ اور محمد علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ صائم ایوب اور گلین میکسویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔







